بنٹوال، 4؍ نومبر (ایس او نیوز) کچھ دن پہلے کارنجا مندر احاطہ میں جوتے پہن کر گھومنے پھرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملہ میں پولیس نے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت الال کے رہنے والے بشیر رحمان (20سال)، اسماعیل (22 سال)، محمد تانیش (19سال) اور پرمینور کے رہنے والے محمد رشاد (19سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
مندر کمیٹی کے ونئے کمار نائیک نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ کچھ لوگوں نے مندر کے احاطے میں جوتے پہن کر گھومتے ہوئے ویڈیو بنا کر 7 اکتوبر کو سوشیل ویب سائٹ پر اپلوڈ کی ہے جس کا علم اسے 2 نومبر کو ہوا ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں کی اس حرکت سے ہندووں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔
کل ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے پریس کانفرنس کرکے پولیس کو وارننگ دی گئی تھی کہ اگر اس طرح کی حرکت کرکے ہندووں کے جذبات بھڑکانے والوں کے خلاف 3 دن کے اندر کارروائی نہیں کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرا کیا جائے گا ۔
پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا ہے، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔